• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 11 جانیں لے گئی

    کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 595 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 373 ہوگئی۔
    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 720، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار، بلوچستان میں 33 ہزار 391، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 400، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 275 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 13 لاکھ 52 ہزار 792 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 862 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 27 ہزار 688 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    Advertisements
    118 مناظر