آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، افغان صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابولوو نے افغان صورتحال، سرحدی انتظام کی خصوصی پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔
ضمیر کابولوو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی استحکام کے لیے کاوشیں انتہائی قابل قدر ہیں، پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔
Advertisements