• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، فی تولہ کی قیمت کو پر لگ گئے۔
    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 38 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 869 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 1 سو روپے ہو گئی ہے۔

    131 مناظر