• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • حکومت انتخابی اصلاحات پی ٹی آئی کیلئے نہیں ملک کیلئے کرنا چاہتی ہے: بابر اعوان

    بابر اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چند روز کیلئے مؤخر کیا گیا، حکومت انتخابی اصلاحات پی ٹی آئی کیلئے نہیں ملک کیلئے کرنا چاہتی ہے، صرف دھاندلی سے پاک شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

    مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے دوبارہ رابطہ کیا ہے، اپوزیشن کے ساتھ دوبارہ مشاورت کیلئے تیار ہیں، اپوزیشن قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہیں دے رہی، قومی اسمبلی کا اجلاس مہینوں نہیں، کچھ روز کیلئے ملتوی ہوا ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم پر قانون سازی چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات کے حوالے سے حکومت سنجیدہ ہے، حکومت پی ٹی آئی نہیں، ملک کیلئے قانون سازی کرنا چاہتی ہے، قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کا راستہ نہیں رکنا چاہیئے، اصلاحات کا مقصد دھاندلی روکنا اور شفاف انتخابات یقینی بنانا ہے۔

    مشیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی قومی ایجنڈا ہے، قانون سازی پر مشاورت کیلئے حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قانون سازی سے متعلق پی ٹی آئی یا اتحادیوں کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں۔

    118 مناظر