• سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین کر اپنے نام کر لیا

    رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے، سری لنکا اے کو کامیابی کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر شامل حسین 40 اور عبدالصمد 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    جواب میں سری لنکا اے نے سخت مقابلے کے بعد 42ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، سری لنکن ٹیم نے آخری وکٹ پر 19 رنز کی شراکت قائم کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

    سری لنکا کی جانب سے نشان مدوشکا نے 87 اور پون رتنائیکے نے 30 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3 جبکہ سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں

    53 مناظر