
بلاول کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کا امکان ہے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے، 11 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توسیع درکار ہے۔
ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت بھی متوقع ہے، بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر حکومتی قیادت کے سامنے پیپلز پارٹی کے تحفظات رکھیں گے۔
71 مناظر