Site icon Meritnews

حکومت سندھ کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم

حکومت سندھ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا حکم جاری کرتے ہوئے تمام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر فوری روکنے کی ہدایت کردی۔
حکم نامے کے مطابق اسٹے آرڈر والی عمارتوں پر بھی تعمیراتی کام فوری بند کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی اور غیر آباد عمارتیں مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور ڈیمولیشن کمیٹیاں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی میں معاونت فراہم کریں گی، جبکہ اسٹے کیسز ترجیحی بنیادوں پر لڑے جائیں گے۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلال احمد میمن نے حکم نامہ جاری کردیا۔

Exit mobile version