Site icon Meritnews

ٹوبہ ٹیک سنگھ : خوفناک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 کمسن بچے، ایک خاتون اور 3 مرد شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چک نمبر 268 گ ب موٹے والا کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سے 9 سال کی عمر کے 4 بچے، تقریباً 30 سالہ خاتون اور 30 سے 40 سال کی عمر کے 3 مرد شامل ہیں۔

حادثے میں 45 سالہ خاتون اور 5 سے 6 سال کی عمر کے 2 بچے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

Exit mobile version