
صدر مملکت آصف زرداری کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے
ملکی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کل ہنگامی طور پر لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دو روزہ دورہ لاہور کے دوران کل شام پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کریں گے۔
ایوانِ صدر کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سیاسی حلقوں کی جانب سے آصف علی زرداری کے اس دورے کو موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت خاص طور پر اس اہم ملاقات کے لیے لاہور آ رہے ہیں، جبکہ ہفتے کی دوپہر ان کی ایک اور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایوانِ صدر کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا یہ مجوزہ دو روزہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے۔
60 مناظر