Site icon Meritnews

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم نے کابینہ کے تمام وزرا کو ایک دوسرےکے خلاف سیاسی بیان بازی سےگریز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے، کابینہ کے اراکین کے درمیان معاملات افہام وتفہیم اور اتفاق سے آگے بڑھنے چاہئیں، وفاقی وزرا کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثرپیدا ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیان بازی سے تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے، وفاقی کابینہ کے وزرا اچھا کام کر رہے ہیں لہٰذا توجہ عوامی خدمت اور تعمیرو ترقی پر رہنی چاہیے جب کہ صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی بیان بازی سےگریزکریں اور مثبت بات چیت کو فروغ دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے، حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب سفرجاری رکھے ہوئے ہے، ہم سب کا فرض ہےکہ سیاسی استحکام کے حوالے سے اپنا بھرپورکردارادا کریں۔

Exit mobile version