• سکھ مذہبی کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز

    سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں، گورودوارہ جنم استھان سے آج نگر کیرتن نکالا جائے گا، نگر کیرتن 7 گورودواروں سے ہوتا ہوا جنم استھان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    نگر کیرتن کے دوران گورو گرنتھ صاحب کو پالکی صاحب میں براجمان کیا جائے گا۔

    تقریبات بھوگ کی رسم اور ملکی سلامتی و خوشحالی کی ارداس کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی، سکھ یاتریوں کو رہائش، لنگر، طبی سہولیات اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔

    بہترین انتظامات پر سکھ یاتری حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں، تقریبات کے اختتام پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

    70 مناظر