Site icon Meritnews

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے پہلے مسلمان امریکی عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

امریکی ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے سینیٹ کی نشست پر تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے مسلمان امریکی سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دی۔

عبدل السید نے الیکشن میں کامیابی پر ووٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کامیابی عوام کے نام کرتا ہوں، یہ مزدوروں کی نہیں میری جنگ ہے، ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جدوجہد جاری رکھی، انہوں نے ہمیں ہرانے کیلئے خطیر رقم خرچ کی لیکن مشی گن نے امید کو چن لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن امریکا کے نظریے کے مخالف ہیں، میرے نام اور مذہب کو مسئلہ بنایا گیا، حکومت عوام کیلئے اور عوام سے ہوتی ہے، ہم امریکی عوام اور مزدوروں کیلئے روشن مستقبل چاہتے ہیں، میری توجہ اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ امریکی مڈٹرم انتخابات میں عبدل السید کے علاوہ کئی دیگر مسلم امیدوار بھی میدان میں اترے تھے۔

Exit mobile version