Site icon Meritnews

وزیراعظم کی مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مہمند میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اور سکیورٹی اہلکار قومی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور قوم کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے ہیں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس قسم کے دہشت گردانہ حملے انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Exit mobile version