• عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: سابق امریکی صدر باراک اوباما

    سابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا۔
    اپنے بیان میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ عوام ایسی سیاست چاہتے ہیں جو تقسیم کے بجائے لوگوں کو متحد کرے، عوام چاہتے ہیں رہنما درپیش مسائل کا عملی حل پیش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر خطے سے بہترین امیدوار سامنے آئے، ہر امیدوار مختلف سیاسی نظریات اور پس منظر کی نمائندگی کرتا ہے، امیدواروں نے عوامی خدمت اور اپنے حلقوں کے مفادات کو ترجیح دینے کا عہد کیا۔

    سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے پاس ابھی مزید دو سال اقتدار میں رہنے کا وقت ہے، تبدیلیاں لانے اور مزید نقصان روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

    39 مناظر