Site icon Meritnews

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ گئی

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں آج ملتان پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرِفہرست ہے۔

لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا ہے، پیراگون کا علاقہ فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں اے کیو آئی 728 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 615 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 435 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سموگ کا راج ہے، ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 566، فیصل آباد میں 455، رحیم یار خان میں 483 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی یہ شرح شہریوں کی صحت کیلئے شدید خطرے کا باعث بن سکتی ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Exit mobile version