
قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے
ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کیلئے سفارتی کوششیں تیز ہوگئیں، قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق قطری ثالثوں کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات متوقع ہے، مجوزہ معاہدے کے امکانات پر گزشتہ 8 روز سے مذاکرات جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ معاہدے کا نیا مسودہ تیار کر کے متعلقہ فریقین کو ارسال کر دیا ہے، تہران نے اپنی تجاویز کو مختصر کرتے ہوئے مجوزہ معاہدے کو ایک نئے وژن کی شکل دی ہے۔
رائٹرز نے اپنی خبر میں یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آئندہ دنوں میں ایک اور ملاقات ہو سکتی ہے۔
24 مناظر