
یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری ہے، تازہ کارروائی میں 427 جنگجو ہلاک
یمنی مسلح افواج نےآپریشن فجرِالیمن کےتحت حوثی ملیشیا کےخلاف بڑی کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے۔
افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حوثی قیادت، اجتماعات اور فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حوثی ملیشیا کی کمک، فوجی ٹھکانوں اور رسد کے ذرائع پر بھی حملے کیے گئے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے مختلف محاذوں پر کئی اہم مقامات اور سٹریٹجک پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا، آپریشن کےتحت 24 گھنٹوں میں 427 حوثی جنگجو ہلاک کیے گئے جبکہ 142 فوجی گاڑیاں، جنگی سازوسامان اور نقل وحمل کے ذرائع بھی تباہ کیے گئے۔
یمنی فوج نے مجموعی طور پر آپریشن فجرِ الیمن کے تحت حوثیوں کے خلاف ایک ہزار 119 کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے
45 مناظر