• بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5ڈرون مارگرائے۔

    فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونزسے نشانہ بنانے کی کوشش کی، بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیئے گئے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    42 مناظر