
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 10 افراد جاں بحق
نگرپارکر کے گاؤں ڈانو دھاندل میں ایمبولینس میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں، واقعہ میں زخمی 4 افراد سول سوسائٹی مٹھی میں زیر علاج ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، یہ واقعہ ڈانو دھاندل کے بنیادی صحت مرکز پر کھڑی ایمبولینس میں ہوا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو ریفر کرنے کیلئے ایمبولینس میں بٹھایا جا رہا تھا، سلنڈر فٹ کرنے کے دوران اچانک دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مٹھی منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ، ہیلتھ ایمرجنسی، ریسکیو 1122 اور ٹاؤن حکام موقع پر پہنچ گئے۔
17 مناظر