Site icon Meritnews

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجےمیں دہشت گردحملوں میں واضح کمی

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی نئی رپورٹ کےمطابق پانچ ہفتوں میں دہشت گرد حملے تقریباً 66 فیصد کم ہوئے، 18 سے 24 ستمبرکے 61 حملے 16 سے 22 اکتوبر تک 21 رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 38 فیصد کمی ہوئی، 16سے22اکتوبر تک دہشت گردحملوں میں زخمی افراد کی تعداد بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 20سے کم ہوکر11رہ گئی۔

پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10آپریشنزکے دوران 33 عسکریت پسندوں کو جہنم واصل کیا۔

رپورٹ میں فتنہ الہندوستان میں قیادت کے تنازع اور فتنہ الخوارج کی بدلتی پراپیگنڈہ حکمت عملی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Exit mobile version