افغان طالبان کے اہلکاروں نے چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش کی ہے جس پر چین کی جانب سے سخت تنبیہ کی گئی ہے۔
طالبان رجیم میں افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کے بڑھتے واقعات نے ہمسایہ ممالک کو چوکنا کر دیا ہے، افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق وخان راہداری سے دراندازی پر چینی سرحدی حکام نے طالبان کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کیلئے وارننگ جاری کر دی ہے۔
طالبان رجیم کے بعد چین نے افغان سرحد پر سکیورٹی سخت کرتے ہوئے خاردار باڑ اور نگرانی کیلئے کیمرے نصب کیے، چین نے دہشتگردوں کی دراندازی کے خدشے پر افغانستان کے ساتھ واخان سرحدی راستہ تاحال بند کر رکھا ہے۔
افغان جریدے کی رپورٹ کے مطابق ہمسایہ ممالک افغانستان سے دہشتگرد ی کے بڑھتے خدشات کے باعث سرحدی سکیورٹی سخت کر چکے ہیں۔
