
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 20 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
30 مناظر