
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی، ایوان نے ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دی۔
س موقع پر اپوزیشن نےکے پی ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرے لگائے۔
قرارداد پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے 4گھنٹے سے زائد بحث کی بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے قرارداد ایوان میں پیش کی، قرارداد کی منظوری کے بعد اپوزیشن نے ایوانِ بالا سے واک آؤٹ کر دیا۔
ایوان میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے اور اس کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن کے واک آؤٹ کی اطلاع سامنے آئی ہے
30 مناظر