پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگویار فریرے نے کی، وفد کی آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں فریقوں کا پاکستان اور برازیل کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار، عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کا برازیل کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، معزز مہمان نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معزز مہمان کا علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے
