
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
پاک فوج کے ہاتھوں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور ہلاکتوں کی عالمی سطح پر بھی تصدیق ہوگئی ہے۔
دی پالیسی ڈائیجسٹ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کی سابق ٹارگٹنگ افسر سارہ ایڈمز نے بھی افغانستان میں دہشت گردوں کے مراکز کی تصدیق کر دی۔
سارہ ایڈمز کا کہنا تھا کہ پکتیکا اور کنڑ میں تین اہم مراکز پر پاک فوج کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سمتبر 21 کو پاکستان کے درست فضائی حملوں میں مشرقی افغانستان میں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دی پالیسی ڈائیجسٹ کے مطابق ان حملوں میں خودکش بمباروں کا تربیتی کیمپ، سہولت کاری کا مرکز اور فتنہ الخوارج و داعش کا مشترکہ مرکزبھی تباہ ہوا۔
بین الاقوامی تحقیقات میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور ان پر حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔
21 مناظر