Site icon Meritnews

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے بعد رات گئے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا گیا، خیبرپختونخوا کی صورتحال خصوصاً پی ٹی آئی لانگ مارچ بارے گفتگو ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ مولانا نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی خدمات اور مفاہمانہ انداز ہمیشہ قابل ستائش رہا، وفاقی حکومت نے ہر ممکن کوشش ہے کہ معاملات سیاسی انداز میں حل ہوں۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی ضد اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے دوری سے مسائل پیدا ہوئے، اب بھی وقت ہے کہ معاملات کے سلجھاؤ کیلئے کے پی حکومت اور اپوزیشن معاملے کو سنجیدہ لے۔

ذرائع کے مطابق کہا گیا کہ حکومت اب بھی مذاکرات، سیاسی حل کیلئے تیار ہے مگر اپوزیشن کو وفاق پر چڑھائی سے گریز کرنا ہوگا، وفاق پر دھاوا بولنے سےمسائل حل نہیں بلکہ مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا کہ ملکی معیشت کیلئے وفاقی حکومت نے سر توڑ محنت کی، سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

Exit mobile version