• فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

    فیلڈ مارشل نے دفاع اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کو سراہا، انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں اور کردار کو بھی تسلیم کیا۔

    22 مناظر