Site icon Meritnews

فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک کے خاتمے اور تنازعات کو طے کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مصالحانہ کردار کے لیے پیش کی گئی شرائط سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے جبکہ وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ متوقع ہے۔

Exit mobile version