Site icon Meritnews

بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کےصارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافے کی رقم کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔

اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا، نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین پر ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Exit mobile version