• بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    بھارت کے سینیئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ان کا انتقال بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نانا پاٹیکر گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اداکار کی جانب سے شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد طبی ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا۔ ٹیم کے پہنچنے پر اداکار بے ہوش تھے، بعد ازاں انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کردی۔

    نانا پاٹیکر کی موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے آج پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔

    19 مناظر