
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 5 خوارج جہنم واصل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 5 خوارج جہنم واصل کر دیئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی، سکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کارروائی میں 5 خوارج کو جہنم واصل اور 2 کو زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، صدر زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
42 مناظر