• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کالعدم ٹی ٹی پی سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی: فواد چودھری

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ مذاکرات آئین کے تحت ہو رہے ہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت کالعدم تحریک طالبان پاکستان سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی۔ افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا۔ یہ بھی بہت خوش آئند ہے کہ پاکستان کے یہ علاقے طویل عرصے کے بعد مکمل امن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات میں پیشرفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہو گی۔

    Advertisements
    121 مناظر