Site icon Meritnews

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان کےعلاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا، جس میں7 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھرپورعزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جس میں فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں کیلئےعلاقے میں گنجائش محدود کردی ہے۔

سکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اورپائیدارامن کےقیام کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے خوارجیوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں

Exit mobile version