Site icon Meritnews

پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے 29 ستمبر کو ترسیل سٹیشن پر حملہ کیا، نبی پاک ﷺ کی مسجد کو بجلی فراہمی کے سول نظام پر حملہ ناقابل قبول ہے، حملہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو مقدس مقامات اوروہاں موجود عازمین کی حفاظت اور احترام ہر حال میں لازم ہے، پاکستان ایسے حملے فوری اور غیر مشروط روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے حملے خطے کی سلامتی اور امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی یکجہتی کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی یکجہتی اور تقدس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان دونوں مقدس مساجد کے تحفظ، عوام کی حفاظت اور عازمین کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان خطہ میں امن کے لیے کوشاں رہا ہے اور یہ کوششیں جاری رکھے گا۔

Exit mobile version