سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے، متعدد دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کےعلاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی جس میں 6دہشت گرد مارے گئے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دوسری طرف خیبرپختونخوا کےعلاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس میں خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔
سکیورٹی فورسز کےآپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے اور سرنگیں تباہ کی گئیں، بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیزمواد برآمد کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ کر دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔
