Site icon Meritnews

وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملے اور ان سے امیگریشن کے طریقۂ کار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات بھی چیک کیں اور ایف آئی اے حکام سے ان کی تصدیق کرائی۔

محسن نقوی نے امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹرز پر اضافی عملہ تعینات کرنے سے مسافروں کی طویل قطاریں ختم ہو گئی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایئرپورٹ امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کی کارکردگی کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مسافروں کو امیگریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، تاہم نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات کے حامل مسافروں کو ہرگز سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

Exit mobile version