• پاکپتن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

    سی ٹی ڈی نے 19 ایس پی چوک میں کارروائی کر کے پاکپتن میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد پکڑا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد کی شناخت عبدالرحیم سکنہ یونیورسٹی روڈ پشاور سے ہوئی۔

    دہشت گرد 19 ایس پی چوک میں بڑی مقدار میں بارودی مواد کے ساتھ موجود تھا، گرفتار دہشت گرد سے 2 کلو سے زائد بارودی مواد 3 عدد آئی ای ڈی بیٹریز، پرائما کارڈز اور فیوز سرکٹ برآمد کیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بم ڈسپوزل عملے کے ذریعے بارودی مواد کو ڈیفیوز کیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شہر میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، دہشت گرد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

    21 مناظر