Site icon Meritnews

ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو سات روز میں کھولنے کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانی تجویز کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ایران آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کیلئے معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم امریکا کو اس پیشکش سے اتفاق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر پہلے ہی مکمل کنٹرول حاصل ہے اور ان کے مطابق وہاں سے تیل کی بڑی مقدار گزر رہی ہے، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور امریکا بھی معاہدے کا خواہاں ہے تاہم موجودہ ایرانی پیشکش قابل قبول نہیں۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا تھا کہ انہوں نے قطر کے ذریعے امریکا کو سات روزہ جنگ بندی منصوبہ پہنچا دیا ہے۔ امریکا مان جائے تو سات دن میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جاسکتی ہے۔

Exit mobile version