• پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن

    پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کرلی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالرز بتائی گئی ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے تحت کیا، کارروائی کے دوران مشکوک ماہی گیر کشتی کی تلاشی لی گئی، جس سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالرز ہے۔

    کامیاب آپریشن پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں بحری جہازوں کے عملے کو سراہا۔

    پاک بحریہ کے مطابق وہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، جبکہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے ساتھ عالمی میری ٹائم سکیورٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

    40 مناظر