ڈینگی جانیں نگلنے لگا: ملک بھر میں کیسز اور اموات میں اضافہ
ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی جبکہ اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پنجاب میں مزید 244 مریض رپورٹ ہوئے، مجموعی کیسز کی تعداد 18 ہزار 478 ہو گئی۔ صوبے میں اب تک ڈینگی سے 69 افراد جاں بحق ہوئے، لاہور میں صورتحال بگڑ گئی۔ شہر میں ڈینگی کے 13 ہزار 812 مریض رپورٹ، مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں ناخوشگوار صورتحال کا سامنا ہے۔
اسلام آباد میں بھی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ ڈینگی کے مزید 20 مریض سامنے آئے، مجموعی کیسز کی تعداد 4 ہزار 122 ہو گئی۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 381 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا، مزید 167 مریض رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 ہزار 257 ہوگئی۔ پشاور سب سے زیادہ متاثر، شہر میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 924 ہے جبکہ صوبے میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے