• امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی۔
    نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں حقِ ترقی کے اعلامیے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر فرد کو بہتر مستقبل کی تلاش کا حق حاصل ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ حقِ ترقی کا اعلامیہ 40 سال قبل ترقی کو عوام کا ناقابلِ تنسیخ حق قرار دے چکا ہے، اس اعلامیے کا پیغام بالکل واضح تھا، ترقی کا مقصد محض دولت کا حصول نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا بنیادی مقصد سماجی ترقی اور انسانی وقار کا تحفظ ہونا چاہیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر دنیا میں قرضوں کی ادائیگی مالی گنجائش کو محدود کر رہی ہے، جس کے باعث ترقیاتی اہداف کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    بعد ازاں نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

    اُن نے کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان نے امید نہیں چھوڑی اور امن کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    22 مناظر