
لیفٹیننٹ جنرل ( ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
حکومت پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو معاہدے کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ وہ ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی سیکرٹری جنرل کریں گے، جس کا مرکز ریاض میں ہوگا۔