
پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے: ترک وزیر خارجہ حقان فیدان
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کے جاری حملوں کے باعث سعودی عرب کی کچھ عسکری ضروریات ہو سکتی ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ مکہ معاہدے کے تحت اس عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی جانب سے حملے ہو رہے ہیں، جنگ ختم کرنے کیلئے تمام فریقین تک تجاویز پہنچا دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکا ایران جنگ کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے، مشرق وسطیٰ کا بحران اب معاشی طور پر ناقابل برداشت ہوچکا ہے، ہم نے یوکرین اور روس کو بھی بحیرہ اسود میں لڑائی ختم کرنے کی پیشکش بھیجی ہے
7 مناظر