• حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سمت کیے گئے حملے اور سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی مسلسل جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
    دفترِ خارجہ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک گھناؤنا اور انتہائی تشویشناک اقدام ہے، جس سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری، امن اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے برادر ملک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان سعودی عرب کے شہری علاقوں اور تنصیبات پر حوثی شدت پسندوں کے حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا انتہائی سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، خطے میں پائیدار امن اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان ہمیشہ سفارت کاری اور پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

    14 مناظر