Site icon Meritnews

وفاقی پولیس کے 53 اہلکاروں کو این سی سی آئی اے میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی

وفاقی پولیس کے 53 اہلکاروں کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
پولیس اہلکاروں کا ڈیپوٹیشن پر تین سال کے لیے این سی سی آئی اے تبادلہ کیا گیا ہے، تبادلہ ہونے والوں میں انسپکٹر، سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں۔

وفاقی پولیس میں ایس ایچ او رہنے والے شفقت فیض کو این سی سی آئی اے میں بھی ایس ایچ او تعینات کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو این سی سی آئی اے میں تعینات کرنے کا فیصلہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی نفری کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Exit mobile version