Site icon Meritnews

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث وفاقی حکومت نے پٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں چار دن کام کی تجویز دی گئی ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کرنے سے نقل و حمل کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے
سرکاری ملازمین کو روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے جبکہ 50 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

تین روز بازاروں کی بندش اور بازاروں کے اوقات کار کم کرنے پر بھی غور کیا گیا، سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

Exit mobile version