Site icon Meritnews

علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے تعینات

سید علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کی نئی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
یاد رہے سید علی ناصر رضوی اس سے قبل آئی جی اسلام آباد تعینات تھے۔
سید علی ناصر رضوی کا شمار محکمہ پولیس کے انتہائی پروفیشنل آفیسرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے لاہور ، اسلام آباد میں اپنی خدمات سر انجام دے کر چیلنجز کا موثر حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا۔

Exit mobile version