Site icon Meritnews

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر 2026 سے تین دن کیلئے ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا تھا۔

Exit mobile version