• مریم نواز کا قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔
    مریم نواز نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پر ان کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے اعلیٰ سیاسی حکمت عملی سے حریفوں کو چاروں شانے چت کردیا، انہوں نے مسلمانوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، قائداعظم نے بلا تفریقِ رنگ و نسل شہری و مذہبی آزادی کے سنہری اصول وضع کئے۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہمارا عزم ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قائداعظم محمد علی جناح کی مغفرت فرمائیں، آمین۔

    19 مناظر