
ایران کا جواب، اردن میں امریکی اہداف پر میزائلوں کی بارش کر دی
ایران نے امریکی فورسز کی جانب سے 5 ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کے دعوے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکا کے آئل ٹینکرز پر حملے کے بعد اردن کے ’’الازرق‘‘ میں واقع امریکی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
اردن کی جانب سے امریکی اڈے پر حملے کی فوری کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن میں پینٹاگون کا ڈیفنس نظام ایرانی میزائل روکنے کیلئے فعال ہوگیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پر اصفہان، تہران، تبریز و خرم آباد سے درجنوں میزائل داغے گئے، اردن میں امریکی فوجی اڈے پر دو درجن سے زائد میزائل داغے گئے۔
سینٹ کام کے مطابق کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے 2 روز کے دوران امریکی بحری جنگی جہاز کو 2 مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے بعد کی گئی۔
ایرانی بحریہ نے خبردار کیا تھا کہ کویت اور بحرین کی بندرگاہوں سے تمام آئل ٹینکروں کا عملہ انخلا کر جائے جہاں امریکی اہلکار ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کویت اور بحرین کی بندرگاہوں پر لنگرانداز تمام آئل ٹینکرز فوری طور جگہ چھوڑ دیں، ٹینکرز کا عملہ جہازوں سے فوری طور پر نکل جائے، لنگرانداز یا بندرگاہوں پر موجود تمام ٹینکرز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ کویت اور بحرین امریکی کارروائیوں میں شراکت دار ہیں۔
11 مناظر